کراچی، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈنمارک کے سفیر رولف ہول مو بوئی کی ملاقات
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈنمارک کے سفیر رولف ہول مو بوئی نے
ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعلی سندھ اور
ڈنمارک کے سفیرمیں ٹھٹہ ، جام شورو، ہوائی توانائی کےپروجیکٹ پر بات چیت
کی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹہ اور جام شورومیں
اہم ہوائی کوریڈور ہیں ، ہم اس میں سرمایہ کاری کاموقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں50,000 میگا واٹ ہوائی توانائی فراہم کی جاسکتی ہے۔