Nov 23, 2017 06:42 pm
views : 665
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Lawyer Babar Awan Media Talk
اسلام آباد، خزانچی اور سسلین مافیا کے گاڈ فادر کے دو بیٹوں کو انٹروپول کے ذریعے وطن واپس لایا جانا چاہیے، بابر اعوان
وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی
چڑیا پر نہیں ماررہی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوموٹو نوٹس کے دوران بھی
حکومت کو ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اس کی پاکستان میں کوئی آئینی ذمہ داریاں
بھی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بابر
اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وزارت خزانہ لندن میں کرایہ دار ہے۔ نواز
شریف نے اصل ملزم اپنا راز دار چھپایا ہوا ہے یا ڈرایا ہوا ہے کہ وہ
پاکستان آئے گاتو 164 کا چلتا پھرتا کرپشن کا اشتہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور سسلین مافیا کے گاڈ فادر کے دو بیٹوں کو
جو لندن میں اشتہاری ہیں ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے واپس وطن
لایا جانا چاہیے۔ دھمکیاں دینے سے مقدمات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ایک
طرف ایک بھائی یہ کہتا ہے کہ میرا مقدمہ کیوں چلاتے ہو تو دوسری طرف عمران
خان کے خلاف گاڈ فادر ٹو درخواست دیتا ہے کہ روزانہ مقدمات چلاؤ اور وہ اس
شہر میں درخواست دیتا ہے جس میں ماڈل ٹاؤن کا قتل عام اس کے ذمہ ہے ۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ بھاگے ہوئے مجرم اور
جوبھاگنا چاہتے ہیں ان کو قابو کیا جائے اوراحتساب لازماً نتیجہ خیز
ہو۔پاکستان تحریک انصاف بے لاگ اور منصفانہ احتساب کی حامی ہے۔