فیصل آباد،جھنگ روڈ پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا،
فیصل آباد کے دیگر علاقوں کی طرح جھنگ روڈ بھی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو
گیا ہے جھنگ روڈ کے گلی کو چوں میں گندہ پانی کھڑا ہوا ہے جبکہ گندگی کے
ڈھیر کے سبب مچھر، مکھی اور دیگر حشرات کی بھر مار ہوگئی ہے جس کے باعث
عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے جبکہ لوگ جلد، پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا
ہو رہے ہیں۔
گندے پانی کی وجہ سے نمازی حضرات اور ا سکول جانے والے بچوں کا گزرنا محال
ہو گیا ہے، جو کہ فیصل آباد کی انتظا میہ کی نا اہلی ، غفلت اور لا پرواہی
کا ثبوت ہے۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ
سے بیس سال ہو گئے ہیں لیکن علاقے کی حالت تبدیل نہیں ہوئی۔
ایک بزرگ شہری نے کہا ہماری فرید کوئی بھی نہیں سنتا ،انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
ایک اورشہری نے کہا عرصہ دراز سے علاقے کی صورتحال خراب ہے جبکہ ہر الیکشن
پر ہم سمجھتے ہیں کہ علاقے کی حالت بدل جائیگی لیکن کچن بھی نہیں ہوتا۔