کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس کی تیاری کے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس کی تیاری کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن، ایل این جی کی درآمد، گیس پیدا
کرنے والی گیس فیلڈ کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے گاؤں کو گیس فراہم
کرنا، فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام، قومی پانی پر پالیسی، ای او بی
آئی اور ورکر ویلفیئر فنڈ کی ڈیولیوشن کے اسٹیٹس کے حوالے سے گفتگو کی
گئی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، ایڈووکیٹ جنرل ، وزیراعلیٰ سندھ کے
پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری توانائی
آغا واصف، سیکریٹری یونیورسٹیز محمد حسن سید، سیکریٹری قانون افتخار
شلوانی، سیکریٹری محنت رشید سولنگی و دیگر شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں اسپیشل
اسسٹنٹ آئی پی سی سی تیمور ٹالپر بھی شریک ہوئے۔