Nov 23, 2017 07:25 pm
views : 559
Location : Ministry Of Foreign Affairs Office
Islamabad- Ministry Of Foreign Affairs Weekly briefing
اسلام آباد، بھارتی جارحیت خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء
شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بھاٹ، آسیہ اندرانی، فہمیدہ صوفی سمیت 800 سے
زائد معصوم نہتے کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت پابند سلال کیا ہوا ہے جو
کہ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن بھارتی افواج کی جانب سے بلوامہ، شوپیاں،
خلدام، بانڈی پور ضلعوں میں غیر قانونی سرچ آپریشن کے ذریعے چادر اور چار
دیواری کے تقدس کی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھرپور
الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی دنیا کے
سامنے پرزور انداز میں آواز بلند کرتا رہے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل
خلاف و رزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلبی کے دوران بتایا گیا کہ
پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسیً راً کے افغانستان سے
روابط کے ثبوت موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قابض بارتی افواج کی غیر قانونی کارروائیاں جاری ہیں
جبکہ آپریشن میں 12 کشمیری بھی شہید ہوچکے ہیں۔ بھارت کی یہ جارحیت خطے
میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خراب
صورتحال کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ
باؤنڈری پر بھی بھارتی افواج جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنیوا میں پاکستانی سفیر فرخ عامر اقوام متحدہ کی
کانفرنس برائے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اکنٹاٹ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ کمیشن
کی ترجیحات میں یو ایس ارکان کو قریب لانا، سرمایہ کاری ماحول کو سازگار
بنانا اور ترقی شامل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تزویراتی مذاکرات کا آٹھواں دور
اسلام آباد میں ہوا۔ سیکریٹری خارجہ کا چینی ہم منصب سے افغانستان اور دیگر
امور پر تبادلہ خیال ہوا۔