Nov 23, 2017 08:07 pm
views : 610
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer Jamat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq Media Talk
اسلام آباد، چند ہزار لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگنے سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا مستقبل محفوظ ہوسکتا ہے ، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ چند ہزار لوگوں
کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگ جائیں تو 20 کروڑ پاکستانیوں کا مستقبل محفوظ
ہوسکتا ہے ۔پاکستان میں معدنیات ،وسائل اور صلاحیت کی کمی نہیں لیکن اس کے
باوجود بھی ہمارے بچے تعلیم ،علاج اور روزگار کی سہولت سے کیوں محروم ہیں۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران سینیٹر
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بارہ مہینے ہم نے سپریم کورٹ میں پانامہ
لیکس کے خلاف جو مقدمہ چلایا اس کے نتیجے میں ایک وزیر اعظم نااہل
ہوگیالیکن ہماری کوشش ،جدوجہد اور مہم ایک فرد کی نااہلی تک محدود نہیں ہے
اگرچہ وہ بھی بہت بڑی کامیابی ہے اس لئے کہ 24 کروڑ عوام کا ترجمان وزیر
اعظم ہر لحاظ سے پاک اور صاف اور شکوک وشبہات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں لیکن اس کا
مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ احتساب نہ ہو۔ بہترین جمہوریت کیلئے حقیقی احتساب
ضروری ہے۔