لاہور، پاک فوج کےمیجراسحاق شہید کو کیولری گراؤنڈ شہدا قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے
میجراسحاق شہید کو کیولری گراؤنڈ شہداء قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے
ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید میجر کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی
گئی۔ شہید کی قبر پر صدر مملکت ممنون حسین اور چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف
سے پھول بھی رکھے گئے۔
اس سے قبل پاک سرزمین کے سپوت شہید میجراسحاق کا جسد خاکی واپڈا ٹاؤن ان
کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، جہاں اہل خانہ رشتہ داروں سمیت علاقے کی بڑی
تعداد نے نم آنکھوں سے شہید کا دیدار کیا۔
گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے
دوران میجر اسحاق نے جام شہادت نوش کیا تھا۔اٹھائیس سالہ شہید میجر اسحاق
کاتعلق خوشاب سے ہے ، ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل
ہے،گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے
میں شرکت کی تھی۔