Nov 23, 2017 10:13 pm
views : 615
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 325 Points
کراچی، پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس میں 325 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس 325 پوائنٹس کی غیر
معمولی مندی کے بعد 40266 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 122 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں اضافہ اور 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں
ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔