پشاور،گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع نہ ہونے کے خلاف کسان اتحاد کا احتجاج
کسان بورڈ خیبر پختو نخوا کی جانب سے پشاور میں صوبائی حکومت کے خلاف
احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کیا
جائے جبکہ 40 کلو گنے کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 250 روپے مقر ر کیا جائے
بصورت دیگر وہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔
کسان بورڈ خیبر پختونخوا نے اپنےمطالبات کے حق میں صوبائی حکومت کیخلاف
پشاور جناح پارک سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع
پرمظاہرین نے صوبائی حکومت کیخلاف شد ید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ
گنے کی فصل کو تباہی سے بچانے کیلئے جلد از جلد گنے کی کرشنگ سیزن کا آغاز
کیاجائے جبکہ40 کلو گنے کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 250 روپے مقر ر کی
جائے۔
اسٹنٹ کمشنر جاوید کی جانب سے کسانوں کے مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے
کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنے احتجاج کو 27 نومبر تک مؤخر کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیر تک ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ وزیر
اعلی ہاؤس کے سامنےغیر معینہ مدت تک دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کسان اتحٓد کے
رہنما اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کہ گنوں کی کرشنگ کا آغاز نہ ہونے کے
سبب گنے کی فصل خراب ہو رہی ہے جبکہ اس سے گندم کی فصل خراب ہونے کا بھی
اندیشہ ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جاوید خان نے کہا کہ کسان اتحاد کا مسائل حل کرنے کی پری کوشش کریں گے۔