وزیرآباد، وزیرآباد میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کی مشقیں
وزیرآبادمیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کی مشقوں کا انعقاد
کیا گیا ، جس کا مقصد دہشت گردی جیسے واقعات میں ہنگامی حالات سے نمٹنے
کیلے سٹوڈنٹس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا تھا ۔
مشقوں کی قیادت aspوزیرآباد دوست محمدنے کی، ایکسر سائز میں سی ٹی ڈی
،کوئیک رسپانس فور س، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر ایجوکیشن،ریسکیو 1122 سمیت
پولیس تھانہ صدروزیرآبادکے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
مشقوں میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے پیشہ وارانہ طریقے سے دہشت گردوں
کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا،اس موقع پر aspوزیرآباد دوست محمد سمیت
ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر رانا کوثر ، ایس ایچ او تھانہ صدرملک
عامراور کوئیک رسپانس فورس کے اے ایس آئی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرپولیس افسر چمن شہزاد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد میں 51ادارے ایسے ہیں جنہیں حساس قرار دیا
گیا ہے ، دہشت گردی کی صورت میں سب سے پہلے اپنی اور ساتھیوں کی جان بچا
ناضروری ہے ۔