Nov 24, 2017 01:24 pm
views : 535
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi - Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 100 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،100 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 100 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 40165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 94 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔