لاہور،لاہور ہائی کورٹ نے حافظ محمد سعید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید کو لاہور ہائی کورٹ سے نظر
بندی کی حکومتی درخواست مسترد ہونے کے بعد رہا کر دیا گیاہے۔
ویڈیو پیغام میں حافظ محمد سعید نے کہا کہ میں کشمیر کا کیس لڑ رہاہوں اور
کشمیر کی وجہ سے انڈیا میرے پیچھے پڑا ہوا ہے ،میری رہائی سے ہندوستان کی
سب محنتیں اور کوششیں رائیگاں گئیں ہیں اور ناکام ہوئی ہیں،جلد کشمیر بھی
آزاد ہو گا۔
حافظ سعید نے کہا کہ ہم نے 2017 کو کشمیر کے نام کیا تھا جبکہ 5 فروری کو
اور پورے ہفرے کو ہم نے کشمیر کے نام کیا تھا تاہم مجھے 30 جنوری کو گرفتار
کر لیا تھا اب اسال کا بڑا حصہ گزر چکا ہے لیکن ہم بھر بھی کشمیر کے لئے
جدوجہد میں تیزی لائیں گے امت مسلہ کو یکجا و بیدار کریں گے اور کشمیر کو
آزاد کرائیں گے۔