Nov 24, 2017 04:51 pm
views : 626
Location : Quetta,Southern Command Headquarter
Rawalpindi- COAS visits Southern Command, discusses Khush Hal Balochistan initiative
راولپنڈی، خوشحال بلوچستان دراصل خوشحال پا کستان ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ خوشحال بلوچستان سے متعلق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے
والے اہم اجلاس میں شریک ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خوشحال
بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیاگیا جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور
سماجی استحکام لاناہے جب کہ پروگرام کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بھی
مستحکم بنانا ہے۔
اس موقع پرچیف آف آرمی جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے خوشحال بلوچستان
دراصل خوشحال پا کستان ہے، پاک فوج خوشحال بلوچستان منصوبے کی کا میا بی کے
لئے وفاقی او ر صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی،خوشحال بلوچستان
منصوبہ سما جی و اقتصادی لحاظ سے اہم منصوبہ ہے جس سے اقتصادی اور سما جی
پہلوؤں میں بہتری کا ماحول فراہم کیا جائے گا،منصوبے کے حوالے سے جامع حکمت
عملی وسیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ چند ایک پہلوؤں میں ضروری
نظرثانی کے بعد آئندہ چند روزمیں منصوبے کا با قاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔