اسلام آباد،بجلی پیداکرنے والے مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں،عابدشیر علی
وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی پیداکرنے والے
مہنگے پاورپلانٹس بندکررہے ہیں ،کوئی پاور پلانٹ تیل کی کمی کی وجہ سے بند
نہیں ہو رہا۔
واپڈا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعابدشیرعلی نے کہا کہ ماضی
کی کسی حکومت نے بجلی کےلئے کوئی کام نہیں کیا،پرانے پاور پلانٹس کی وجہ سے
مسائل آ رہے ہیں،جس پر بجلی پیدا کرنے والے مہنگے پاور پلانٹس بند کر رہے
ہیں اورسستی بجلی پیدا کرنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ
کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا۔
وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے مزیدکہا کہ گزشتہ حلومتوں میں
جنریٹر چلا کر بجلی بنائی گئی تاہم بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کوئی کام
نہیں ہوا۔