پشاور،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورکی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی
خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نورکی نمازجنازہ پولیس
لائن میں ادا کردی گئی ہے،نمازجنازہ میں گورنراقبال ظفرجھگڑا،آئی جی کے
پی،کورکمانڈراوراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
پولیس کے دستے نے ایڈیشنل آئی جی اشرف نورکی میت کو سلامی پیش کی،ایڈیشنل
آئی جی اشرف نورحیات آباد خود کش دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے
نے کہا کہ ملک و قوم کو جب بھی ہمارے خون کی ضرورت پڑی ہم پیش رہے جبکہ
ایڈیشنل آئی جی پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔