Nov 24, 2017 05:47 pm
views : 558
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Girl killed From Bus Crash
کراچی، بس کی ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق
ایم اے جناح روڈ پر ریس لگاتی تیزرفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے
میں 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ
لگا دی جبکہ بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب
ہوگئے۔
ایم اے جناح روڈ سے نمائش جانے والی سڑک پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں
میں ریس جاری تھی کہ اس دوران ایک بس نے برابر سے گزرنے والی موٹرسائیکل
کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 سالہ بچی سکینہ جاں
بحق ہوگئی جبکہ اس کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی، جبکہ مظاہرین نے آگ
بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا اور
لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر توقیر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11
افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے
بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔