Nov 24, 2017 06:33 pm
views : 639
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets Australian High Commissioner H.E. Ms. Margaret Adamson
کراچی، گورنر سندھ سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک آسٹریلیا باہمی
تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان
کے کلیدی کردار ،کان کنی،زراعت کے شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی
کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ
کا اہم شہر ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات
نہایت سازگار ہیں اس ضمن میں آسٹریلیا کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے
فائدہ اٹھائیں۔
گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں
جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں
بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں ہائی کمشنر آسٹریلیا نے کہا کہ آج کا پاکستان انتہائی پر امن
ہے اورکوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز
نہیں کر سکتی،آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے
ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، آسٹریلیا کان کنی کے شعبہ میں پاکستان کی
بہت مدد کرسکتا ہے اس طرح لائیو اسٹاک میں بھی آسٹریلوی ماہرین کی مدد اور
تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وفد کے دیگر اراکین میں اعزازی قونصل جنرل فرخ
اکرام ، لیونی ، نکول اور طاہر محمود شامل تھے ۔