ننکانہ صاحب،پولیس کی کارروائی ،بینالضلاعیے ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار
ننکانہ صاحب میں پولیس سرکل بڑا گھر نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی
ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 14 ڈاکوؤں کوگرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا
سامان مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ30 لاکھ روپے سے زائد
مالیت کا سامان مسروقہ مالکان کے سپر د کر دیا گیا، ڈی ایس پی کی طرف سے
کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لئے تعریفی اسناد
اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی پولیس سرکل بڑا گھر عزیز اللہ خاں نے پولیس چوکی
بچیکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی
او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی ہدائیت پر پولیس تھانہ سید والہ ،بڑا
گھر ،مانگٹانوالہ اور منڈی فیض آباد پر مشتمل سرکل بڑا گھر پولیس نے پچھلے
کچھ عرصہ کے دوران ہو نے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی جدید اور
سائنسی بنیادوں میں تفتیش کی جس کے نتیجہ میں پولیس نے چاروں تھانوں میں
درج چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا لاکھوں روپے
مالیت کا سامان برآمد کرکے مختلف ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 14ڈاکوؤں کو
گرفتار کر لیا ہے۔
عزیز اللہ خان نے کہا کہ گرفتار ہو نے والوں میں درجنوں مقدمات میں مطلوب
ممتاز عرف تاجی گینگ کے 2 ارکان ،سانول عرف سانولی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان
،اکرم عرف اکرو گینگ کے 2ارکان اور پرویز عرف پیجی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان
شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سے دوران واردات چھینے گئے طلائی زیورات ،موٹر
سائیکل ،لیپ ٹاپ ،کیمرہ ،مویشی اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے ۔
ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع بھی
ہے،واردات کے بعد کرائم سین بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جہاں سے مقدمہ کی
تفشیش اور اصل ملزمان تک پہنچنے کے لئے اہم معلومات حاصل ہو تی ہے اس لئے
خدانخواستہ واردات ہو نے کی صورت میں کرائم سین کو فوری محفوظ کرنا چاہئے۔