Nov 24, 2017 08:27 pm
views : 448
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 17 Points
کراچی، پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان غالب رہا،17 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی
کے بعد 40248 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 162 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں اضافہ اور 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں
ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔