Nov 25, 2017 01:48 pm
views : 618
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Karachi Businessmen Group
اسلام آباد،صدرمملکت ممنون حسین کی تاجروں کے وفد سے ملاقات
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تاجروں کوٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کیا
جائے گا تاکہ تاجر برادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی
فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرائیں۔
صدر مملکت نے ایوان صدر میں ملک عمر دین کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے
ملاقات کی اس موقع پرصدر مملکت نے کہا کہ کراچی کے صنعتی زون کا
انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ
کاری کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے،
کچھ عرصہ قبل کراچی کی صورت حال خراب تھی،حکومت نے بڑی محنت سے امن وامان
کی صورتِ حال کو بہتر بنایا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں اور
تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
ممنون حسین نےمزید کہا کہ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل
درآمد جاری ہے اور کراچی گرین لائن بس سروس منصوبہ جو کراچی میں اپنی
نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ اس
منصوبے سے کراچی کے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، صدر مملکت نے کہا کہ
کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت تمام
وسائل بروئے کار لا رہی ہے کیونکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی
کی حیثیت رکھتی ہے۔