Nov 25, 2017 03:29 pm
views : 545
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Numaish Chowrangi Protest
کراچی،نمائش چورنگی پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج،پولیس کی آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک کی جانب سے جاری دھرنےکوختم کرانے
کےخلاف آپریشن کیا گیاجس کےملک کےمختلف شہروں میں بڑی تعداد میں مظاہرین
سڑکوں پر نکل آئے, جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور ٹائر
نذر آتش کیے۔
کراچی کی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک
بلاک کردی، علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پولیس کی
بھاری نفری تعینات ہے جب کہ نمائش کے اطراف دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔
نمائش کے علاوہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے ٹاور پر بھی احتجاج کی اور ٹائر
جلائے, نیوکراچی میں اسلام آبادآپریشن کے ردعمل میں نامعلوم افراد نے
دکانیں بند کرادیں جب کہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے حسن اسکوائر کے مقام
پراحتجاج شروع کردیا۔