Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 25, 2017 03:56 pm views : 684

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عوام کو بہتر ین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں 14 نئے موبائل ہیلتھ یونٹس اور 20 چھوٹے موبائل ہیلتھ یونٹس کے مختلف اضلاع میں بھجوانے کے پلان کی منظوری۔اجلاس میں شعبہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی فنڈز کی بھی منظوری۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا صوبے کے دور دراز علاقوں میں 6 موبائل ہیلتھ یونٹس دیہی آبادی کو ان کی دہلیز پر معیاری علاج اور تشخیص کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ مزید خریدے گئے 14 موبائل ہیلتھ یونٹس میں سے 4 یونٹس پہنچ چکے ہیں۔ یہ 4 موبائل ہیلتھ یونٹس خوشاب ، بھکر ، سرگودھا اور لیہ کے اضلاع میں بھجوائے جائیں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہا دوسرے مرحلے میں مزید ہیلتھ یونٹس پسماندہ اضلاع میں بھیجے جائیں گے۔صوبے کے پسماندہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی فراہمی حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ مو بائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام بھی تیزی سے جاری ہیں۔ قصور، بھکر ، وہاڑی اور میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب ہو چکی ہیں جو آئندہ ایک ہفتے تک فنکشنل ہو جائیں گی۔ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب سے عوام کو 24 گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت ملے گی۔
محمد شہبازشریف نے کہارواں سال کے آخر تک تمام ڈی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا۔ صوبے کے 40 ہسپتالوں میں اصلاحات کے عمل کی تکمیل سے طبی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پنجاب حکومت کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انقلاب آفرین اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہارواں سال صحت کے شعبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 60 ارب روپے خرچ کئے جار ہے ہیں۔ لاہور اور ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ پیتھالوجی لیبز بنائی جائیں گی۔ ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سروسز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
سیکنڈری ہسپتالوں میں ایک ہزار ہیلتھ مینجر ز کی تربیت کے پلان کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹریز صحت ، محکمہ صحت کے اعلی حکام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری پنجاب پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved