لاہور، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔
جاتی امرا میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے
ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے۔
ترجمان پاکستا ن مسلم (ن) کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت
فیص آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد
جاتی امرا میں ہی پاکستان مسلم لیگ کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں اسپیکر قومی
اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔