کراچی،اسٹار گیٹ پر صورتحال کشیدہ،مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی
اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں آپریشن کے بعد ملک بھر میں
مظاہرے شروع ہوگئے ہیں،کراچی میں مختلف مقامات پر مظاہرین سڑکوں پر آگئے
ہیں اور شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس کے
بھاری نفری موجود ہےاور پولسی کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی جا
رہی ہے۔
کراچی کے علاقے اسٹار گیٹ پربھی صورتحال نہایت کشیدہ ہوگئی , مظاہرین نے
پولیس کا گھیراؤ کرکے ایک موبائل کو یرغمال بنالیا , پولیس نے مظاہرین کو
منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ آنسو گیس کا استعمال بھی کیا
,جب کہ 5 مظاہرین کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
پولیس کی شیلنگ کے باعث مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور احتجاجاً سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر سے ہوا نکالنی شروع کردی ہے۔