کراچی ، پیمرا کا تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم، نشریات بند کردی گئیں
پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی
سمیت مختلف شہروں میں تمام نجی چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چیلنجز کو
آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں نیوز
چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے
کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی جس کے بعد
چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت
میڈیا براہ راست کوریج کو بند کرے۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے
اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ راست دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے
کا خدشہ ہے لہذٰا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ
دکھایا جائے۔
پیمرا نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔