لاہور،اسلام آباد دھرنے میں آپریشن کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج
اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے دھرنے میں انتظامیہ کی جانب
سے آپریشن کیا گیا جس کے خلاف ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی تحریک لبیک یا
رسول اللہ ﷺ کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
لاہور میں بھی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں کی بڑی تعدا دسڑکوں پر
نکل آئی ، اسموقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی پولیس کی
جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مذہبی جماعتوں کے
علاوہ وکلا کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک شخص نے کہاکہ آج حکومت میں فیض آباد میں ختم نبوت کے پروانوں پر ظلم و
ستم کی انتہا کی اور حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان
نبی اکرم ﷺ کے نام پر حاصل کیا گیا ،یہاں کسی قادیانی نواز حکومت کو نہیں
چلنے دیں گے۔