گوجرانوالہ،فیض آباد آپریشن کے خلاف شہریوں کا احتجاج
فیض آباد آپریشن کے بعدتحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کی بڑی تعدادجی
ٹی روڈ پر جمع ہو گئی،لبیک یارسول اللہ کے نعرے،مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے
بھی اٹھارکھے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی۔
فیض آبادآپریشن کے بعد تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے کارکنوں کی بڑی تعداد چند داقلعہ بائی پاس پہنچ گئی ہے۔
ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھائے مظاہرین کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے
لگا تے ہوئے احتجاج جاری ہے، دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر
پہنچ چکی ہے، مظاہرین کے احتجاج کے باعث لاہور اور شیخوپورہ جانے والی
ٹریفک مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ
گئیں ہیں۔