Nov 25, 2017 08:18 pm
views : 532
Location : National Stadium
Khairpur- National Highway Block Due To Protest
خیر پور،اسلام آباد دھرنے کے شرکا ء سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج،قومی شاہراہ بلاک
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکی جانب سے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر شیلنگ
،لاٹھی چارج اور ریاستی دہستگردی کے خلاف خیرپور،گمبٹ،رانی پور،گمبٹ،کوٹ
ڈیجی،دیھ سوہو سمیت مختلف مقامات پر عاشقان مصطفی نے احتجاجی دھرنا دیا۔
مظاہرین نے نواز حکومت کے مخالف سخت نعرے بازی بھی کی،مظاہرین نے پرانی
نیشنل ہائی وے اور قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ،جس کی وجہ سے کراچی اور
پنجاب و دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک جام ہونے سے کئی کلو میٹر تک ٹریفک
جام ہوگئی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نواز حکومت اپنی ڈوبتی سیاسی
کشتی کو بچانے کے لئے قادیانوں اور غیر مسلموں کو خوش کرنے میں مصروف ہے
جسے عاشقان مصطفیٰ ناکام بنادیں گے حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے
فیض آباد میں مظاہرین کے خلاف آپریشن حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے جس کے
خلاف عاشقان مصطفیٰ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔