سیالکوٹ،محکہ خواراک کا مضر صحت سری پائے بنا نے والے گودام پر چھاپہ
اسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پرحاجی پورہ پولیس
اور محکمہ فوڈ کی ٹیم کے ہمراہ میا نہ پورہ میں مضرصحت سری پائے بنانے والے
گودام پر چھاپہ مارا ،دوران کارروائی سینکڑوں سری پائے تلف کرکے گودام کو
سیل کر دیا گیاہے، جبکہ تین ملزمان کو گرفتارکر کے تھا نہ حاجی پورہ میں
مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
تھا نہ حاجی پورہ کے علاقہ میا نہ پورہ پھاٹک کے پوش علاقہ میں مضر صحت سری
پائے فروخت کئے جارہے تھے،جو کہ چمڑے کی کتروں سے آگ جلا کرپکائے جاتے
تھے، جس کے باعث پیدا ہو نے والی بدبو سے نہ صرف دوکا ندارموذی بیماریوں
میں مبتلا ہو رہے تھے بلکہ علاقہ میں ا سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا تھا ۔
پولیس نے مضر صحت سری پائے بنا نے والے دو بھائیوں سمیت تین ملزما کو
گرفتار کر کے گودام کو سیل کر دیا ہے جبکہ تھا نہ حاجی پورہ پولیس نے تینوں
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اہل علاقہ نے ملزما ن کے خلاف فوری
کاروائی کر ے پر ا تتظامیہ کے اقدامات کوسراہا ہے۔