جہلم، تازہ مچھلی کے ذائقہ سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں نے دریا کناروں کا رخ کر لیا
دریائے جہلم کی تازہ مچھلی کھانے کے لیے دریا کنارے کی دکانوں پر مقامی
شہریوں کے ساتھ ساتھ جہلم کے بیرونی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شوقین لوگ
دریا کی تازہ مچھلی کھا کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سردی ہو اور مچھلی نہ کھائی جائے یہ ہو نہیں سکتا اور وہ بھی دریائے جہلم
کی مچھلی ، سردی کے آغاز سے ہی فرائی مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے
لیکن دریاے جہلم کی تازہ مچھلی کھانی ہو تو جہلم کنارے لگے فرائی مچھلی کی
فش شاپس پر گاہکوں کا رش بڑھ جاتا ہے ،لوگ دکانوں پر کھانے کے ساتھ ساتھ
گھروں میں بھی لے کر جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جہلم دریا کی تازہ مچھلی کا اپنا ہی مزہ ہے۔
مچھلی فروخت کرنے والے دوکاندار بھی سردیوں کے آغاز ہوتے ہی اپنی دوکانوں
کی خوب بناوٹ سجاوٹ کر کے خوشی سے گاہکوں کو فروخت کرتے ہیں دوکانداروں کا
کہنا ہے جو دریا جہلم کی تازہ مچھلی اپنے لیے کھاتا ہے وہ اپنے گھر والوں
کے لیے بھی ضرور لے کر جاتا ہے ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار
نے کہا کہ جہلم سب سے اچھی مچھلی سول ہے جسے سب پسند کرتے ہیں۔