چیچہ وطنی، دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام میں بارات پھنس گئی
چیچہ وطنی جماعت اہلسنت کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام جس میں دلہے رضوان کی گاڑی پھنس گئی۔
فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء پر حکومت کی طرف سے تشدد کے واقعہ کے خلاف
جماعت اہلسنت کے کارکنوں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے ،نیشنل ہائی
وے کوبلاک کیا ہوا ہے،لاہور ملتان روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی
قطاریں لگ گئی مسافروں کو سخت دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے،مشتعل کارکنوں
کی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کر رہے رہیں ۔
گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے سے جہاں مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا
ھے وہی دلہے کی بارات کی گاڑی بھی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک باراتی نے کہا کہ ہم
صبح سے رش میں پھنسے ھوئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ حا لات کو پر امن طریقہ سے
حل کیا جائے۔