دیپالپور،مذہبی جماعتوں کی جانب سے فیض آباد دھرنےکی حمایت میں احتجاج
اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی جماعت کے خلاف آپریشن کے بعد جاری
ہونے والے ملک گیر احتجاج کا سلسہ تاحال جاری ہےملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں
مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ٹائر جلا کر سڑکیں آمدورفت
کیلئے بند کردیں۔
اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے شہر دیپالپور میں بھی شدید احتجاج کیا گیا
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین کی
جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں آپریشن کو جلد از جلد ختم کیا
جائے یہ آپریشن امن و امان کی صوتحال کو مزید خراب کر نے اور ختم نبوت کی
آواز کو بلند کرنیوالوں کو خاموش کروانے کے لئے کیا جارہا ہے۔