سکھر ،ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،پیر پگاڑا
سربراہ پاکستان فنکشنل لیگ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون سے چھیڑ
چھاڑ کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے حکمران اقتدار کے نشے
میں انسانیت کو بھول چکے ہیں نبی پاک ﷺ کے صدقے میں کائنات وجود میں آئی
انکی شان پر حملہ قابل قبول نہیں ہوگا،حکومت کو دھرنے والوں کے خلاف طاقت
کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ہمارے مذہب سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کا رہنا اب
اور مشکل ہوگیا ہے۔
فنکشل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح کا طرزعمل
اپنائے ہوئے ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے
گی۔
حروں کے روحانی پیشوا اور موجودہ پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی نے گرینڈ
ڈویلپمنٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے لئے دل میں
احترام کا جزبہ رکھتے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے ورکراز اور سندھ کی عوام
سوال کرتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کا قاتل کون تھا،زرداری نے کہا تھا کہ وہ
جانتے ہیں کہ بی بی کا قاتل کون ہے وقت آنے پر بتائیں گے،کئی سال گزر
گئے،آصف زرداری کب بتائیں گے کہ قاتل کون ہے۔
پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے لیے گھر سے نکلنے والوں اور قانون
ختم نبوت میں تبدیلی کے خلاف دھرنا دینے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیے تھے
ناکہ اْن پر ڈنڈے برسائے جاتے۔