وہاڑی،ن لیگ کے ایم این اےطاہر اقبال چوہدری کا دھرنے کی حمایت میں ویڈیو پیغام
ن لیگ کے رہنما طاہر اقبال چوہدری بھی تحفظ ختم بنوت کے لئے میدان میں آگئے
ہیں ،لیگی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر
وار کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کی بجائے دھرنے اور احتجاج کرنے
والوں کے خلاف پر تشدد کاروائیاں غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
ویڈیو پیغام میں لیگی رہنما نے کہاکہ تمام مسالک کے جید علماء کرام ، مشائخ
اور مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ افراد کو بٹھاکر معاملات کو افہام و تفہیم سے
حل کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر
مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے حکومت فی الفور طاقت کا استعمال بند کرتے
ہوئے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو سلجھائے ۔