لاہور ،مظاہرین ایک بار پھر بپھر گئے ،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے گھر پر مشتعل مظاہرین کاحملہ
لاہور میں مظاہرین ایک بار پھر بپھر گئے ،موہنی روڈ پر واقع صوبائی ویر
خوراک بلال یاسین کے گھر پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کردیا اور گھر کے دروازے
کھڑکیا ں توڑ دی گئیں۔
اسلام آباد میں دھرنے والوں کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں دھرنوں اور
مظاہروں کا سلسلہ جاری و ساری ہے،پنجاب بھر میں مشتعل مظاہر ین کی جانب سے
مسلم لیگ ن کے وزراء کے گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر قانون اور وزیر بلدیات کے بعد صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا
گھر بھی مشتعل مظاہرین کے نشانے پر ہے،مشتعل مظاہر ین نے بلال یاسین کے
گھر پر دھاوا بول دیا،مظاہرین نے گھر پر پتھراؤ کر کے صوبائی وزیر کے گھر
کے دروازے اور کھڑیکوں کو توڑ ڈالا،حالات کی نزاکت کے باعث پولیس کی بھاری
نفری موقع پر پہنچ چکی ہے تاہم پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی
ہے۔