Nov 27, 2017 12:58 pm
views : 567
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi - Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 186 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،186 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 186 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 40061 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 105 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔