Nov 27, 2017 02:38 pm
views : 655
Location : Faizabad Interchange
Islamabad- Allama Khadim Hussain Rizvi Announce to end Sit in
اسلام آباد،علامہ خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ نے معاہدہ طے پاجانے کے بعد فیض آباد انٹر چینج
پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،اس سلسلے میں تحریک لبیک یا
رسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ ہم صرف اور صرف ختم نبوت کی حفاظت کے لئے چلے ،ہمارا صرف یہ
مطالبہ تھا کہ وزیر قانون کو برطرف کریں،ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ
یہ کسی کے کہنے پر آئے ۔
خادم حسین رضوی نے کہا کہ محترم جناب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب
نے اپنے نمائندے بھیجے جن سے معاہدہ کیا گیا ،آرمی چیف ضامن بنے انکے
نمائندے جنرل صاحب ضامن بنے ،یہ ہمارے شہداء کے خون کی قیمت نہیں ہے ۔
خادم حسین رضوی نے کہا کہ معاہدے کے تحت رانا ثناءاللہ کے بیان کے حوالے سے
کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جو علماء کا بورڈ فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیا جائے
گا ،علماء بورڈ کے سربراہ پیر محمد افضل قادری ہونگے ،اسکے علاوہ پیر حسین
الدین شاہ ، مفتی منیب الرحمن ، پیر عنائیت الحق شاہ ، مفتی سبحان قادری
جنکے سامنے رانا ثناءاللہ پیش ہونگے ،عدالتی سزا یافتہ ناموس رسالت کے
قیدیوں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کوئی پابندی
عائد نہیں ہو گی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے وزارت خارجہ،داخلہ انکی
والدہ اور بہن کو اعتماد میں لیکر اقدامات کرے گی ،9 نومبر کی اقبال ڈے کی
چھٹی بحال کی جائے گی ،نصابی بورڈ میں تبدیلی کے لئے ہماری تحریک کے 2
نمائندے شامل ہونگے ۔،جوکہ نصاب میں قرآن کا ترجمہ اور سیرت نبوی و اکابرین
امت کے اسباق شامل کریں گے ،شہداء کا چہلم 4 جنوری بروز جمعرات دس بجے دن
لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو گا جکبہ ہر سال 25 نومبر کو شہداء ناموس
رسالت کا دن منایا جائے گا ۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے قربانیاں
دی اللہ انکو جزاء دے گا،گرفتار کارکنوں کی رہائی اورمعاہدے پر عمل درآمد
شروع ہونے پر 12 گھنٹے کے اندر اندر ہم یہاں سے چل پڑیں گے جبکہ تمام ملک
سے دھرنے ختم کر دیئے جائیں اور آج کی ہڑتال بھی ختم کرکے دوکانیں کھول دی
جائیں ۔