Nov 27, 2017 04:47 pm
views : 601
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Sit in Ending at Numaish Chowrangi
کراچی،اسلام آباد دھرنے کی حمایت میں جاری نمائش چورنگی پر جاری دھرنا ختم
تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کو ختم کرنے کے
اعلان کے بعد نمائش چورنگی پر جاری دھرنے کو بھی ختم کر دیا گیا ہے،رہنما
پاکستان سنی تحریک شاہد غوری نے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پر جمع تھی،کارکنوں کی جانب سے شدیدی نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان سنی تحریک شاہد غوری نے کہا کہ آج
حکومت کی جانب سے مطالبات کا ماننا دھرنے میں بیٹھے اہلسنت کی جیت ہے،آج
کی جیت پر تمام اہل سنت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،علامہ خادم حسین رضوی نے
کہا تھا کہ جب تک میں نہ کہوں دھرنے ختم نہیں ہونگے ،آج انکاحکام آگیا ہے
اور ہم کراچی اور سندھ بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
دھرنے کے اختتام پر دعا کی گئی اور مظاہرین اپنے گھروں کوروانہ ہوگئے۔