Nov 27, 2017 05:26 pm
views : 604
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Sit In Ending
کراچی،نمائش چورنگی پر تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کا دھرنا ختم
اسلام آباد میں دھرنے کے اختتام کے بعد کراچی میں بھی دھرنے ختم کرنے کا
اعلان کردیا گیاہے،اسلام آباد میں حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان معاہدے
پانے کے بعد فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا
ہے،کراچی میں گزشتہ نو روز سے نمائش چورنگی پر دھرنا جاری تھا جو اسلام
آباد میں آپریشن کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے
شہر میں ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پیدا ہورہا تھا۔
کراچی میں 14 مقامات پر جاری دھرنوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا
گیا ہے اور دھرنا منتظمین نے شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے کے شرکا ء کو
پر امن طور پر گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی فیاض
کمال نے کہااللہ کا شکر ہے کہ دھرنا ختم ہوا ہے جبکہ حکومت کو اوچھے
ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بجائے عوا م کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
ایک نوجوان نے کہا کہ خادم حسین رضوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔
محمد اسماعیل خان نے کہا ہمارا مسئلہ دینی تھا سیاسی نہیں ہمارا سب کچھ نبی
کریم ﷺ ہی ہیں ،اللہ حکمرانوں کو ہدایت دے اور ہماری فوج کو خوب عزت عطا
فرمائے۔
اصغر عطاری نے کہا کہ اسلام کے نام پر پاکستان بنا ہے اور ملک میں اسلام کا نظام ہی چلنا چاہیے۔