Nov 27, 2017 05:49 pm
views : 528
Location : Different Places
Karachi- Roads reopen after sit ins ending
کراچی، اسلام آباد دھرنے کی حمایت میں کراچی جاری دھرنے اختتام پزیر
اسلام آباد دھرنے میں آپریشن کے خلاف کراچی میں مختلف مقامات پر کئے جانے
والے دھرنے، حکومت اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات طے پاجانے کے بعد ختم
کردیئے گئے ہیں جبکہ ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی گئی ہے۔
دھرنوں کے باعث گزشتہ کئی روز سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور
معمولاتِ زندگی درہم برہم تھی ، دھرنے ختم کرنے اور ہڑتال کی کال واپس لینے
کے بعد معمولاتِ زندگی معمول پر آگئے ہیں،سڑکیں،بازار، کاروباری مراکز اور
پیٹرول پمپس کھول دیئے گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا اگر زاہد حامد پہلے ہی استعفیٰ دے دیتا تو حالات اتنے خراب نہیں ہوتے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ روز کا کمانے والے رکشہ ڈرائیور ہوں اگر یہ دھرنا پہلے ہی ختم ہوجا تا تو اچھا تھا۔