پشاور،رنگ روڈ پر جاری تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا دھرنا ختم
تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی قیادت کی ہدایت کے بعد پشاور میں بھی فیض آباد دھرنے کی حمایت میں دیا گیا دھرنا ختم کردیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت کے بعد دھرنا ختم کردیا اور
رنگ روڈ کو دونوں اطراف سے کھول دیاہے، ساتھ ہی چاروں طرف سے بند کی گئی
جمیل چوک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
واضح رہے کہ رنگ روڈ پشاور میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے جو
تجارت ہوتی ہے وہ اسی شاہراہ کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ اسی سڑک سے مسافر بردار
مال گاڑیاں اور آئل ٹینکرز بھی گزرتے ہیں،دو روز سے شاہراہ کی بندش کے
باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔