Nov 27, 2017 06:54 pm
views : 548
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 216 points
کراچی، پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہندریڈ انڈیکس 216 پوائنٹس کی غیر
معمولی مندی کے بعد 40032 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 182 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں اضافہ اور 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں
ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔