Nov 27, 2017 06:55 pm
views : 585
Location : Riyadh Different Places
Riyadh- PM,COAS Reached Saudia Arabia
ریاض ،وزیر اعظم آرمی چیف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ
موجود ہیں۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر السعود نے
ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا،پاکستانی وفد اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد
کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچا ہے۔
سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پراہم اجلاس
منعقد کئے جائیں گے جس میں وزیر اعظم، آرمی چیف اور خواجہ آصف شرکت کریں
گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد
کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب
کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔