Nov 27, 2017 07:15 pm
views : 586
Location : Momin Abad,Different Places
Karachi- Honour killing
کراچی،جرگے کا فیصلہ ،نوبیاہتا جوڑا قتل
کراچی کے علاقے مومن آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑ ے کو جرگے کے
فیصلے پر قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق 24 سال کے ہادی اور 22 سال کی لڑکی
نے چندروز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے مومن آباد
میں گھر کرائے پر لیا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کے مطابق جرگے کے فیصلے میں لڑکےاور لڑکی کے والد اور بھائی بھی
شامل تھے، قتل کے بعد لاشوں کی تدفین بھی خاموش سے کردی گئی تاہم مالک مکان
نے خالی گھر میں خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملنے پر
لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے میں شامل افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
تاہم مقتولہ کا بھائی اور والد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے
جارہے ہیں۔
ایس پی اورنگی عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کچھ پتا نہیں چل رہا تھا
کہ یہاں آکر آباد ہونے والا جوڑا کون تھا اور اچانک کہا ں چلا گیا145 تاہم
جب تفتیش کا دائرہ آگے بڑھا تو کچھ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں ہوئیں، حراست
میں لیے گئے ملزمان نے انکشاف کیا کہ نو بیاہتا جوڑے کا تعلق کوہستان سے
تھا جسے12 روز قبل جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے
آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ
سندھ کا کہنا تھا کہ جرگے کسی کو قتل کرنے کا کیسے حکم دے سکتا ہے، قاتلوں
کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
پولیس افسر نےذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
تفتیش کے بعد مقتولین کے رشتہ داروں نے بتایا کہ جرگے کے حکم پر دونوں کو
قتل کیا گیا تھا۔