کوئٹہ،خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ سردی کا دشمن ڈرائی فروٹ شنے
کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں جگہ جگہ ٹھیلوں پر نظر آنے والا ایک منفرد ڈرائی فروٹ شنے لوگوں کی اہم ترجیح بناہوا ہے۔
سردیوں میں جہاں دیگر ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہو رہاہے وہاں شنے بھی
میدان میں آگیا ہے، شہری سردیوں میں جسم کو گرمی دینے کیلئے شنے کوترجیح
دیتے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں ٹھیلوں پر نظر آنے والا ہرا بھرا یہ
ڈرائی فروٹ لوگ بہت شوق سے خرید رہے ہیں جو صحت بخش ہونے کے ساتھ خوش
ذائقہ اورلذیذبھی ہے۔
ٹھیلے والوں کاکہناہے کہ وہ شنوں کو بڑی محنت اور قرینے سے اپنے ٹھیلوں اور
بوتلوں میں سجا سجا کر رکھتے ہیں وہ گاہکوں کی توجہ اپنی طرف مبزول کرتے
ہیں جس کے باعث خریدار بڑے شوق سے خرید کر کھاتے بھی ہیں اور اپنے گھر بھی
لے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شنے فروخت
کنرے والے نوجوان نے کہا کہ شنے افغانستان اور بلوچستان کے مختلف حصوں سے
آتا ہے جبکہ سردی میں اسکا استعمال فائدہ مند ہے۔
ایک نوجوان نے کہا کہ شنے ہم سردیوں میں کھاتے ہیں اس سے سردی کو بھگانے میں مدد ملتی ہے۔