جہلم،جہلم شہر کی اہم سوغات گا جر کے حلوے کے حصول کے لئے مٹھائیوں کی دکانوں پر رش
سردیوں کی مٹھاس میں شامل گاجر کا حلوہ جہلم کے شہریوں کے لیے بہت اہمیت
رکھتا ہے، خالص کھوئے ، دودھ اور گاجرسے تیارکردہ حلوہ بہت لزیز ہوتا ہے
جسے شوقین افراددکانوں پر کھانے کے ساتھ ساتھ گھر بھی لے جاتے ہیں ،حلوائی
حلوہ بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ دکانوں پر شہریوں کا بھی رش دیکھنے
میں آرہا ہے۔
گاجر حلوہ فروخت کرنے والے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے
ساتھ ہی گجریلے کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے
کہ گجریلا کھانے کے لیے ہمیں ایک سال انتظار کرنا پڑتا ہے جو سردیوں کی
اچھی سوغات ہے، جہاں دوسرے گرم پکوان جو سردی میں گرمی پیدا کر تے ہیں وہیں
سردی کا توڑ گجریلا بھی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے دکاندار نے کہا کہ سردی بڑھتے ہی ہمارے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ یہاں کا گجریلا کافی مشہور ہے جسے کھانے کے لئے آئے ہیں۔