Nov 28, 2017 01:14 pm
views : 556
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 355 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،355 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 355 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 39676 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 280 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔