Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2017 01:42 pm views : 445

Location : Saudia Arabia/ Riyadh

Riyadh- PM Shahid Khaqan Abbasi meets King Salman Bin Abdulaziz
  • Urdu

ریاض ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سےسعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سے ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی شاہ نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا جب کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحاد میں شامل دیگر ممالک پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کی صورت میں اسلامی ممالک کے مشترکہ پلیٹ فارم کے لیے سعودی ولی عہد کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ریاض پہنچے تھے جبکہ دو روز قبل ریاض ہی میں اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع کا افتتاحی اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved