Nov 28, 2017 01:54 pm
views : 608
Location : Saudia Arabia/ Riyadh
Riyadh- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Crown Prince Mohammed bin Salman Al-Saud
ریاض ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسلامی
عسکری اتحاد میں شامل دیگر ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے
لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی ولی
عہد کے ویڑن 2030ء کے حصول کیلئے تکنیکی اور انسانی وسائل کی فراہمی کی بھی
پیش کش کی۔
پاکستانی قیادت اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کی پہلی کانفرنس کے موقع پر
سعودی عرب کے دورے پر گئی، ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ واپس
پاکستان روانہ ہوگئے۔