Nov 28, 2017 04:40 pm
views : 607
Location : Washington DC, Pakistan Embassy
Washington- Ambassador Aizaz Chaudhry addressing a distinguished gathering of Pakistani Journalists
واشنگٹن،پاکستان کو افغانستان میں ناکامی کاموردالزام ٹھہرانا غلط ہے ،اعزاز چوہدری
امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ
اچھےتعلقات امریکاکےبھی مفادمیں ہیں جبکہ پاکستان کو افغانستان میں ناکامی
کاموردالزام ٹھہرانا غلط ہے۔
پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
امریکا بھارت کوافغانستان میں کردار دے گا تو اس سے وہاں امن نہیں آئےگا
تاہم امریکابھی افغانستان میں امن چاہتاہےلیکن بھارت ایسانہیں چاہتا جبکہ
پاکستان بھی افغانستان میں امن چاہتاہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ کیا افغانستان کی کمزورحکمرانی اورمنشیات کا ذمےدار
بھی پاکستان ہے جبکہ دہشتگردوں کےمحفوظ ٹھکانے پاکستان نہیں،افغانستان میں
ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے حوالےسےامریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز
چوہدری نے کہا پاک فوج نےوزیرستان میں آپریشن کیاجہاں کامیابی کاامکان کم
تھا۔